اشتہار

جوڑا 6 منٹ میں 12 برگر کھاکر ریسٹورنٹ انتظامیہ کو ‘ماموں’ بناکر رفو چکر

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں ریسٹورنٹ مالک کو تشہیر کیلئے اسکیم نکالنا مہنگا پڑگیا، جوڑے نے چھ منٹ میں ایک درجن برگر چٹ کیے اور بنا پیسے دئیے نکل گئے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ اپنے ریسٹورنٹ کی تشہیر کیلئے مختلف اسکیمیں نکالتی ہیں جیسے 40 منٹ میں اتنا کھانا تناول کرنے پر نقد رقم دی جائے اور کھانے کے پیسے بھی وصول نہیں کیے جائیں گے وغیرہ وغیرہ۔

ایسی ہی ایک اسکیم برطانوی ریسٹورنٹ مالک کو نکالنا اس وقت مہنگا پڑگیا جب ایک جوڑے سے دھوکے سے اسکیم کو پورا کیا۔

- Advertisement -

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اسکیم کا اعلان کیا کہ جو بھی 6 منٹ میں 12 برگر کھائے گا اس سے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے مگر یہ 12 برگر اکیلے شخص کو کھانا ہوں گے۔

چیلنج خاصا مشکل ہے اور کتنا ہی کھانے کا شوقین و دلدادہ شخص ہو مگر 12 برگر چھ منٹ میں کھانا ایک شخص کے بس کی بات ہی نہیں۔

ایک جوڑے نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کا چیلنج قبول کیا اور برگر کھانے پہنچ گئے، جیسے ہی ریسٹورنٹ عملہ اپنے کاموں میں مصروف ہوا جوڑے نے چالاکی چھ منٹ میں 12 برگر چٹ کرلیے۔

Couple ate 12 burgers in six minutes then left without paying

جب ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پیسے مانگے تو برطانوی جوڑے نے پیسے دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ انہوں نے تو چیلنج دیا تھا جو پورا کیا اور بغیر پیسے دئیے نکل گئے۔

ریسٹورنٹ مالک نے جوڑے کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کرا دی ہے کہ جوڑا 42 ہزار روپے (174 پاؤنڈ) کی ادائیگی کیے بغیر ہی چلا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں