جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

، چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں کیسز میں منتخب نمائندے ہیں انکی ذمےداریاں ہیں، سیاسی لیڈروں نے جتنا لڑنا ہے لڑائی کر لیں، ورلڈ جسٹس آرگنائزیشن نے عدالتوں کا 139 میں سے 129 نمبر لگایا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کا کہنا تھا کہ میں ریٹنگ سےمتفق نہیں ہوں، ہماری عدالتیں مثالی ہیں، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایسابھی نہیں ہےکہ ہم مثالی ہیں، پارلیمنٹ موجود ہے، سیاسی معاملات کوعدالت کیوں لایا جاتا ہے، عدالت میں ہزاروں کیسز التوا کا شکار ہیں۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ نوٹس کرنے پرایک منتخب نمائندے پر اثر پڑتا ہے، عدالت کیوں غیر ضروری معاملات میں مداخلت کرے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کا کام ان معاملات کو عدالت جانےسےروکناہے،ہرسیاسی جماعت نے سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم رکھی ہے، جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ ٹرولنگ شروع کرتا ہے، جب یہ سب ہونا ہے توعدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں، عالمی رینکنگ گورنس کے لیے ہے۔

ایف بی آر کے وکیل نے عدالت سے جرمانے کے ساتھ درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی، جس پرجسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیاکہ آپ نے جرمانے پر ٹیکس لگانا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ کے ریمارکس پرکمرہ عدالت میں قہقہے بکھرگئے۔

اسلام آبادہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر تمام درخواستیں خارج کردیں اور کہا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں