20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شاہد آفریدی شاہنواز دہانی سے ناراض ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاہنواز دہانی سے اپنی ناراضی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہنواز دہانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ان کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی۔

شاہد آفریدی نے دہانی کی سیلیبریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہانی کی سیلیبریشن اوور ہوجاتی ہے، انہیں چاہیے ابھی اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے ، یہ چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو ۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی شاہنواز دہانی کو ’بلا‘ مارنے کی کوشش؟ (ویڈیو وائرل)

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی وہ دو کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیم کے لیے 4 سے 5 ٹور کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہنواز نے پچھلے ایک سال سے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں دہانی سے خوش نہیں ہوں، انہیں چاہیے کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور مجھے امید ہے کہ وہ لے آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں