پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

نسیم شاہ کی شاہنواز دہانی کو ’بلا‘ مارنے کی کوشش؟ (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 246 رنز کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے میچ میں دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب شاہنواز دہانی وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے باؤنڈری لائن پر پہنچ گئے تو اسی وقت نسیم شاہ ڈگ آؤٹ سے بیٹنگ کے لیے آرہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ نے شاہنواز دہانی کو مزاحیہ انداز میں بلا دکھاتے ہوئے پیچھے ہٹنے کا اشارہ کیا۔

نسیم شاہ کے اس ردعمل پر شاہنواز دہانی مسکرا دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کوئٹہ کا ایونٹ میں رہنا مشکل ہوگیا ہے اور اب اسے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دونوں میچز میں شکست کا انتظار کرنا پڑے گا اور اپنا آخری میچ بھی جیتنا ہوگا جس کے بعد گلیڈی ایٹرز نے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

سلطانز کے رلی روسو کو 26 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں