کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے رائے مانگ لی۔
اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ’آپ کی رائے میں کیا چیز اہم ہیں برائے کرم تبصرہ کریں۔
مزاحیہ ویڈیو میں ژالے سے پوچھا جاتا ہے کہ ’سورج زیادہ اہم ہے یا چاند، ژالے کہتی ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ چاند زیادہ اہم ہے کیونکہ چاند رات کو روشنی دیتا ہے۔‘
اداکارہ سے پوچھا جاتا ہے کہ تو پھر سورج کیا کرتا ہے، اس پر ژالے مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’سورج بھی دن میں روشنی دیتا ہے لیکن دن میں روشنی کی کیا ضرورت ہے۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ژالے سرحدی اسی طرح کی دلچسپ ویڈیو اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔
ژالے سرحدی نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ نصف درجن کے قریب فلموں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔
View this post on Instagram