تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’عوام سو رہی ہے مہنگائی ہو رہی ہے‘ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مہنگائی سے متعلق لپ سنکنگ کررہی ہیں، اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ژالے لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’عوام سو رہی مہنگائی ہو رہی ہے۔‘

اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ ’مُنا رو رہا ہے اور دودھ مہنگا ہو رہا ہے، منے کا ابا نفسیاتی ہورہا ہے، منے کی اماں میکے چلی گئیں وہ نفسیاتی ہوگئیں، یہ سب کچھ تبدیلی میں ہورہا ہے، یہ وطن ہمارا ہے سمجھ نہیں آرہا ہے۔‘

@zhalaysarhadi Mehangaai horahi hai!!!! #zhalaysarhadi #actor #singer #tiktok #singer #viral ♬ original sound – Irfan Ansari

واضح رہے کہ ژالے سرحدی اسی طرح کی دلچسپ ویڈیو اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

ژالے سرحدی نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ نصف درجن کے قریب فلموں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -