جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

بہن کی رخصتی پر بھائی کے آنسو بہے تو مہمانوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھائی بہن کے رشتے میں ایک دوسرے کےلیے پیار، ایک دوسرے کا خیال رکھنا کبھی تنگ کرنا اور وقت پڑنے پر بہن کو بچانا، دنیا میں شاید ہی کوئی رشتہ بھائی بہن کے رشتے جیسا ہو جو تھوڑا سا کھٹا اور تھوڑا مٹھا تو ضرور ہے مگر اس رشتے کی مٹھاس شہد سے زیادہ شیریں ہے۔

بھائی بہن کے رشتے کی مٹھاس کا احساس بہن کی رخصتی کے وقت ہوتا ہے بھائی نم آنکھوں سے بہن کو سسرال جاتا دیکھ رہا ہوتا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالہ سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں دلہن کی رخصتی کے موقع پر بہن کی محبت میں بھائی کی آنکھوں سے نکلے آنسوؤں نے سب کو بے چین اور غمگین کرکے رکھ دیا ہے۔

دلہن کے قدموں تلے ہاتھ بچھانے والے بھائیوں کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھائی اپنی بہن کی جدائی پر بہت زیادہ افسردہ نظر آرہا ہے اور اپنی بہن سے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہا ہے، بھائی بہن کا یہ پیار دیکھ کر تقریب میں موجود دیگر افراد بھی آبدیدہ ہوگئے۔

ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سیکڑوں صارفین ویڈیو پر جذباتی تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں