اشتہار

پھونک مار کر موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی نے اس قدر ترقی کر لی ہے کہ اب موم بتی کو بُجھانے کے لیے بھی موبائل فون کا سہارا لیا جانے لگا ہے۔

آئی فون کی ایپ اسٹور پر موجود بلوئر نامی ایپلی کیشن آئی فون کا اس قابل بناتی ہے کہ وہ موم بتی کو بُجھا سکے۔ ایپ اسٹور پر ایپلی کیشن کی مفت 1.99 ڈالر ہے اور اس کے باوجود ایپ اسٹور پر یہ آٹھ مقبول ایپس میں شامل ہے۔

ڈیولپر کا کہنا ہے کہ ایپ آئی فون کے الیکٹرک سرکٹ میں کچھ خفیہ فیچرز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کے اسپیکروں کو پھونک مارنے کے انداز میں ہوا پھینکنے کے قابل بناتی ہے۔

- Advertisement -

آئی فون کے علاوہ یہ آئی پیڈ اور آئی پوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ تاہم یہ آئی او ایس/ آئی پیڈ او ایس 11.0 یا ان کے بعد والے ورژنز ہی کو سپورٹ کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں