اشتہار

امریکا کی یوکرینی دارالحکومت کیف میں خوفناک لڑائی کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکا نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک میں اپنے جنگی بحری جہاز بھیج دئیے اور روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے پیش گوئی کی ہے کہ یوکرینی دارالحکومت کیف خوفناک لڑائی کا مرکز بننے والا ہے اور روسی حملہ یوکرین پر وسیع قبضے کا پیش خیمہ ہے۔

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے بڑے رہائشی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں اپنی اپنی مرضی کی حکومت قائم کرے۔

- Advertisement -

امریکا نے روسی حملے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ نیٹو ممالک کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

امریکا نے یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر نئی پابندی عائد کی اور جرمنی تک روسی گیس پائپ لائن نارڈ اسٹریم ٹو پر بھی قدغن لگا دی۔

امریکا نے نیٹو اتحادی ملک یوکرین کی ممکنہ مدد کےلیے جنگی بحری جہاز ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک میں بھیج دئیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں