اشتہار

روس یوکرین کشیدگی؛ ”ارطغرل“ کا دنیا کے نام اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر نہ صرف سیاست دان بلکہ فنکاروں نے بھی آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔

اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیرئل ”ارطغرل غازی“ میں سلیمان شاہ کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان نے روس یوکرین جنگ کے پیشِ نظر دنیا کے نام معنیٰ خیز پیغام جاری کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ترک اداکار انگین التان دوزیتان نے اسٹوری اپ ڈیٹ کی اور لکھا کہ ”جنگ نہیں امن، تباہی نہیں تخلیقی صلاحیت، نفرت نہیں ہمدردی، لالچ نہیں سخاوت، صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ دنیا میں سب کے لیے“۔

- Advertisement -

انگین التان دوزیتان کے اس پیغام کو نہ صرف ترک مداح بالکل پاکستانیوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں موجود لوگ بھی شیئر کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال اداکار انگین التان دوزیتان نے اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ پر حملے اور غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور تشدد کے واقعات کی مذمت کی تھی۔

انسٹاگرام پر فلسطین کی آزادی کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے فلسطین کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں