پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عالیہ بھٹ کی خود سے باتیں کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ کی تشہیر کے لیے سرگرم ہیں۔ سوشل میڈٰا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں خود سے بات کرتے دیکھا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اسی عجیب و غریب وجہ سے گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی ویڈیو کا مذاق اڑا رہے ہیں اور ساتھ ہی ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں عالیہ بھٹ کو لطف اندوز ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کو گنگناتے وقت اچانک کچھ یاد آ جاتا ہے، اس پر وہ کہتی ہیں ”اوہ ہاں“ اور اپنی ٹیم سے بات کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اداکارہ کی ویڈیو کو بالی وڈ کے مشہور صحافی ویرل بھیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ”یہ تو میرا پسندیدہ گانا ہے“۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے عالیہ بھٹ کو اس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”وہ کیمرے کے لیے یہ سب کر رہی ہیں، اس کی باتیں سننے والا کوئی نہیں“۔

alia bhatt

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں