تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یوکرینی خاتون کی روسی فوجی سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

کیف: ایک یوکرینی خاتون کی دارالحکومت کیف میں موجود روسی فوجی سے تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی خاتون روسی فوجی سے سخت لہجے میں بات کر رہی ہیں۔ وہ فوجی سے کہا رہی ہیں کہ ”تم کون ہو اور ہماری سرزمین پر کیا رہے ہو“۔

روسی فوجی نے خاتون کو جواب میں کہا کہ یہاں ہماری مشقیں چل رہی ہیں، آپ یہاں سے چلی جائیں۔ آس پاس کھرے یوکرینی شیری اس منظر کی ویڈیو بناتے نظر آئے۔

دوری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی فوج سے حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ روسی صدر نے یوکرینی رہنماؤں کو ”دہشت گرد“ اور ”منشیات کے عادی اور نو نازیوں کا گروہ“ قرار دیتے ہوئے فوج سے اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر پیوٹن نے روسی سکیورٹی کونسل کے ساتھ میٹنگ کے بعد ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں یوکرینی فوج پر زور دیا کہ حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج اقتدار اپنے ہاتھ میں لے ایسا کرنے کے بعد ہی ہمارے لیے معاہدہ کرنا آسان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کی کیف میں موجود ”دہشت گرد“ اور ”منشیات کے عادی گینگ“ کی موجودگی میں ہمارے درمیان اس وقت ہی معاہدہ طے پا سکتا ہے جب فوج اقتدار اپنے ہاتھ میں لے گی۔

Comments

- Advertisement -