اشتہار

امریکی سینیٹر کا یوکرین کے لیے بڑے فنڈ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سینیٹر کرس کونز نے کانگریس سے یوکرینی شہریوں کے لیے 10 بلین ڈالرکے ہنگامی فنڈز کا مطالبہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرس کونز نے یہ مطالبہ امریکی کانگریس سے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوکرینی شہریوں کے لیے کم ازکم 10 بلین ڈالر ہنگامی فنڈز فراہم کیے جائیں۔

سینیٹر کرس کونز کا کہنا تھا کہ نئی صورتحال میں لاکھوں کی تعداد میں یوکرینی باشندے پولینڈ اور دیگر نیٹو ممالک آئیں گے اور مشرقی یورپ میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے فوری رقم درکار ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دنیا بھر سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔
امریکا روس پر پابندیاں عائد کرچکا ہے، چینی صدر نے اپنے روسی ہم منصب سے رابطہ کرکے بحران کے لیے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے جب کہ شام نے روس  کی حمایت کردی ہے۔

 دوسری جانب یوکرینی صدر بھی اس معاملے پر عالمی برادری کے رویے پر شکوہ کناں ہیں۔

مزید پڑھیں: یوکرینی صدر عالمی برادری کی بے وفائی پر آبدیدہ

روسی حملے کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس پر وہ عالمی برادری کی آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہمیں روس سے لڑنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ہے، کوئی بھی ہمارا ساتھ دیتا نظر نہیں آرہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں