تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

”پیچھے ہٹ“، حرا مانی کی نئی تصویر وائرل

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کی تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

حرا مانی نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ”پیچھے ہٹ“ تحریر کیا ہے جو شاہد کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بئے ریلیز ہونے والے گانے ”پیچھے ہٹ“ کی جانب اشارہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اس گانے کو گلوکار حسن رحیم اور جسٹن بیبیز نے منفرد انداز میں گایا ہے اور گانے کی ریلیز پر شائقین منقسم بھی دکھائی دکھائی دیتے ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے 13 فروری کو انسٹا گرام پر 2 منٹس پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ ”لتا منگیشکر کی محبت بھری یاد میں۔۔۔ یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

ویڈیو میں حرا مانی اپنی خوبصورت آواز میں بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور زمانہ گانا ”لگ جا گلے“ گا کر انہیں خراج تحسین پیش کر رہی تھیں۔

یہ گانا 1964 میں لتا منگیشکر نے فلم ”وہ کون تھی“ کے لیے گایا تھا جسے راجہ مہدی علی خان نے لکھا اور اس کی موسیقی مدان موہن کوہلی نے ترتیب دی تھی۔

حرا مانی کی اس ویڈیو کو نہ صرف پاکستانی مداحوں بلکہ بھارت سمیت دریگر ممالک میں موجود لتا منگیشکر کے مداح نے بھی پسند کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -