جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ کا امتحانات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پہلے مرحلہ کے امتحانات کا آغاز آج 26فروری سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، ملک بھر کے ساڑھے پچیس سو سے زائد امتحانی مراکز میں ہفتہ 26 فروری سے تین مارچ تک بیک وقت امتحانات ہوں گے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدرس مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ اس موقع پر ہزاروں علماء وعالمات امتحانی عمل نگرانی کے فرائض انجام دیں گے، صوبائی دفاتر میں امتحانی امور کیلئے کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔

- Advertisement -

اضلاع و ڈویژنل سطح پر تربیتی نشستوں سے مرکزی قائدین، صوبائی نظماء و اراکین امتحانی کمیٹیاں فعال کردی گئیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدرس مولانا طلحہ رحمانی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ہزاروں مدارس کے تقریبا پونے پانچ لاکھ طلباء وطالبات امتحان میں شریک ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ پچیس سو سڑسٹھ امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ان سینٹرز میں تقریبا سترہ ہزار آٹھ سو نگران امتحانی عملہ کی تقرری عمل لائی گئی ہے، ملک بھر میں امتحانات سے قبل نگران عملے کی تربیتی نشستوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔

جس سے وفاق المدارس کے مرکزی قائدین وصوبائی نظماء اور اراکین امتحانی کمیٹی اپنے روایتی مثالی نظم امتحان کے حوالہ سے نگران عملہ کو خصوصی ہدایات دیتے ہیں۔

کراچی کے سات اضلاع میں میں مجموعی طور پر تقریبا چالیس ہزار طلباء وطالبات کیلئے ایک سو تریسٹھ163امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جس میں74طلباء اور89 طالبات کیلئے بنائے گئے ہیں۔ طالبات کیلئے وفاق المدارس کی فاضلات اور عالمات کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں