بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کارلفٹرز نے معروف کامیڈین شکیل صدیقی کو بھی نہ بخشا

اشتہار

حیرت انگیز

کارلفٹرز نے پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی کو بھی نہ بخشا اور ان کے گھر کے باہر کھڑی کار چوری کرکے لے گئے۔

کراچی میں لوٹ مار، ڈکیتیوں اور گاڑی چوری کی وارداتیں ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہیں شہری پریشان لیکن حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں، ہفتے کے روز کار لفٹرز کا نشانہ بن گئے معروف کامیڈین شکیل صدیقی۔

شکیل صدیقی نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں اپنے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کرکے اندر گئے کچھ دیر بعد گھر سے نکلے تو ان کی کار غائب تھی۔

شکیل صدیقی نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں لگے خفیہ کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جس سے کار لفٹرز تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

سرسید پولیس نے شکیل صدیقی کی مدعیت میں کار چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں