تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں ملکی معیشت اور یوکرین تنازع پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، خطاب میں عمران روس یوکرین تنازع کےبعد ملکی معیشت اور عالمی چیلنجز پر اعتماد میں لیں گے۔

خیال رہے یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے روس کا تاریخی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کی تھی۔

Comments

- Advertisement -