اشتہار

احمد علی بٹ نے والدہ کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے والدہ کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدہ ظل ہما کی سالگرہ کے موقع پر والدہ اور اہلیہ فاطمہ کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی۔

کامیڈین اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ماں جان، ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘۔

- Advertisement -

احمد علی بٹ کی جانب سے ماضی کی یادگار تصویر دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی مرحومہ والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی، بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے بھی ظل ہما کی تصویر پر کمنٹ کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کہا جاتا ہے کہ نور جہاں کی بیٹی ظل ہما کے چہرے میں کافی حد تک ان کی والدہ کی جھلک پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ احمد علی بٹ کی والدہ ظل ہما طویل علالت کے بعد 16 مئی 2014 کو انتقال کرگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں