وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کو پیپلزپارٹی نے اپنے لانگ مارچ کی کامیابی قرار دے دیا۔
ترجمان بلاول ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کا اعلان پیپلزپارٹی کے مارچ کی پہلی کامیابی ہے بلاول کی زیرِقیادت مارچ نےسلیکٹڈ وزیراعظم کو جھکنے پر مجبور کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ عوامی مارچ کےدباوَکی وجہ سےخان صاحب قیمتیں کم کرنےپرمجبورہیں خان صاحب کی تقریر قوم کو آخری خطاب تھا وہ سمجھتےہیں کہ اب ان کےدن گنےجاچکےہیں۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جیت گیا بلاول، ہارگئی مہنگائی، شکریہ بلاول بھٹو ایک دن کاعوامی مارچ اورپٹرول بجلی سستا، پٹرول 10،بجلی 5روپے کم، یہ ہوتا ہےحقیقی جمہوری طاقت کا اثر۔
جیت گیا بلاول ہار گئ مہنگائ ۔۔۔
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) February 28, 2022
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے ردعمل میں کہا کہ شکریہ بلاول بھٹو! عوامی مارچ کے حیدرآباد تک پہنچنے پر ہی قیمتوں میں کمی کردی گئی عوامی مارچ میں عوام کی ایسی ہی شرکت رہی توچیزیں مزیدسستی ہوں گی۔
شکریہ بلاول بھٹو زرداری 🙏🙏🙏
عوامی مارچ کے کراچی سے حیدرآباد تک پہنچنے پر کٹھپتلی کو معلوم ہوگیا کہ بہت مہنگائی ہے لہذا ڈیزل/ پیٹرول 10 روپے اور بجلی 5 روپے سستی کردی-
اگر عوامی مارچ میں عوام کی ایسی ہی شرکت رہی تو اسلام آباد تک آتے ہی پیٹرول 20، بجلی 10 روپے مزید سستی ہوجائیگی pic.twitter.com/kW7XZHBlZb— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 28, 2022
پی پی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بلاول کا شکریہ عوامی مارچ کی وجہ سے وزیراعظم نےاعلانات کیے ایسا لگتا ہے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی عوامی مارچ کا اثر ہو رہا ہے عمران خان نےیوٹیلیٹی بلز،پیٹرول پرچھوٹی رعایتوں کا اعلان کیا، عوامی مارچ کا دوسرا دن ہے ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ عوامی مارچ ابھی سندھ میں ہےاور حکومت نےاعلان شروع کردیئے عوامی مارچ کےاسلام آباد پہنچنےسےپہلےمزیدریلیف کےاعلانات ہوں گے عوام کو آپ کے وعدوں اور دعوؤں پر کوئی یقین نہیں۔