تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر بانجھ پن کا علاج

لاہور: پنجاب حکومت نے بڑی خوش خبری سناتے ہوئے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر بانجھ پن کا علاج ہوگا، صوبہ پنجاب نے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی سیکٹر کے تحت ٹیسٹ ٹیوب سے پیدائش کی سہولت پر لاکھوں روپے کی لاگت آتی ہے، لیکن حکومت پنجاب کے تحت اب ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت مفت دی جائے گی۔

پیدائش سے قبل بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل کی مفت تشخیص بھی ہوگی، حمل کے دوران خواتین کی مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے بھی ایک مرکز بنایا جائے گا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے ماں بچہ اسپتال میں پہلی بار یہ ڈیپارٹمنٹس بنائے گئے ہیں، جون سے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی بڑی سہولت دستیاب ہوگی۔

Comments

- Advertisement -