اشتہار

لاہور کے اسپتال نامعلوم لاشوں سے بھر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں کے مردہ خانے نامعلوم افراد کی لاشوں سے بھر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث میو اسپتال اور جناح اسپتال میں لائی گئی لاشوں کی شناخت ایک ماہ سے زائد وقت کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ کی جا سکی۔

نامعلوم لاشوں سے مردہ خانے بھر چکے ہیں اور ان کی تدفین کے لیے سنیجدہ کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے دونوں بڑے اسپتالوں میں اس وقت 31 لاشیں موجود ہیں جن سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔

- Advertisement -

میو اسپتال میں 20 اور جناح اسپتال میں 11 نامعلوم لاشیں رکھی گئی ہیں جن کی تدفین پولیس کی غفلت کے باعث نہیں کی گئی۔

شناخت اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کی تدفین کا عمل مکمل کیا جاتا ہے لیکن ایک ماہ سے یہ لاشیں مردہ خانے میں ہی رکھی ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں