اشتہار

عدم اعتماد اور لانگ مارچ سے متعلق شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کو ڈیڈلاک پڑچکا ہےکوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آئے گی اور 23 مارچ کا کوئی لانگ مارچ نظرنہیں آ رہا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو بےشک اسلام آباد آئیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں ملے گی آج وزیراعظم کی چوہدری براداران سے ملاقات کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عمران خان نےملاقات کر کے اچھا کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج ملاقات کیلئے نہ جاتےتو افواہین جنم لیتی ق لیگ اور ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعتیں ہیں، چھانگامانگا،مری کی سیاست اب نہیں چلےگی اپوزیشن ممبران کوکہاں لےکرجائےگی اب ماضی نہیں حال ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں سےرابطےرہنےچاہئیں،وزیراعظم ملاقاتیں کریں گے حکومتی ممبران پورےہیں کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا، بلاول بھٹوکےپاس ہمارےممبران کےنام ہیں تواعلان کردیں اپوزیشن اپنےلوگوں کودیکھےکہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادمیں ڈیڈلاک پیداہو چکا ہے اپوزیشن اپنی سیاسی موت خودمرچکی ہے اپوزیشن کی پوزیشن خراب عمران خان کی پوزیشن بہترہے، 9دن اپوزیشن اپنےممبران کوسنبھال کرنہیں رکھ سکتی، عدم اعتماد کیلئے9دن ہوتےہیں ان کےتلوں میں تیل نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں