جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک نے صارفین کو زبردست سہولت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

چینی ساختہ معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو زبردست سہولت دے کر خوش کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔ آغاز میں ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ 1 منٹ تک مقرر کی تھا تاہم مقبولیت کے بعد ویڈیو کا دورانیہ بڑھا کر تین منٹ کیا گیا تھا۔

اب ٹک ٹاک صارفین 3 منٹ سے زیادہ کی ویڈیوز بھی بنا سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے ویڈیو کا دورانیہ 10 منٹ کر دیا ہے، اس سے صارفین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا۔

ٹک ٹاک پر 3 منٹ کی ویڈیو میں جو مواد شیئر کیا جاتا تھا وہ صارفین کو کم متاثر کرتا تھا جب کہ محدود منٹ کی وجہ سے ویڈیو میں کئی پہلو رہ جاتے تھے۔ لیکن اب 10 منٹ کی ویڈیو میں ہر پہلو کو اجاگر کیا جا سکے گا۔

گزشتہ ماہ ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح ری ٹوئٹ کا فیچر متعارف کرا دیا تھا۔ ری پوسٹ کی گئی ویڈیو کو آپ فار یو فیڈ پر ہی دریافت کرسکیں گے۔

اسی طرح ان ویڈیوز کو شیئر نہیں کیا جاسکے گا جو صارف کی ان باکس میں ہو یا ڈسکور سیکشن میں ہوتی ہیں۔ جو ویڈیو شیئر کی جائے گی وہ ایسے صارفین کے پاس شو ہوگی جن کو آپ فالو کر رہے ہوں اور وہ بھی آپ کو فالو کررہے ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں