اشتہار

’وعدے کے پکے ہیں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے وزیراعظم کو حمایت کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وعدے کے پکے ہیں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چوہدری برادران نے وزیر اعظم کو اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان سے چوہدری برادران نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ حکومت کا ساتھ چھوڑیں، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے حکومت پر اعتماد کرنے پر چوہدری برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے مل کر مسائل پر قابو پائیں گے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین مقصد ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی چوہدری برادران سے اہم ملاقات

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے تھے اور چوہدری شجاعت کی عیادت کی تھی اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے وفد کا استقبال کیا تھا۔ وفد میں عثمان بزدار، فوادچوہدری، حماداظہر، خسروبختیار شامل تھے۔

ملاقات میں پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین، رزاق داؤد، عامرڈوگر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر چوہدری برادران کو اعتماد میں لیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ دعاگو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے جس پر چوہدری شجاعت حسین نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں