تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

طالب علم نقل کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کرکے بھی پکڑا گیا

بھارت میں طالب علم نے امتحان میں نقل کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا لیکن پھر بھی پکڑا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتما گاندھی میڈیکل کالج میں گزشتہ دنوں 78 طلبا ایم بی بی ایس فائنل کے امتحان میں شریک ہوئے۔

حکام نے ایک ایسے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑا جس نے اپنے گریجویشن کے امتحانات میں نقل کرنے کے لیے نہایت جدید طریقہ استعمال کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے بلو ٹوتھ ڈیوائس کو سرجری کے ذریعے اپنے کان کے اندرونی حصے میں فٹ کروالیا تھا تاکہ اساتذہ کی جانب سے پکڑے جانے کا کوئی امکان نہ رہے۔

مذکورہ طالب علم گزشتہ گیارہ برسوں سے امتحان میں شریک ہورہا تھا لیکن وہ کئی مرتبہ فائنل ایئر کے امتحان میں ناکام ہوچکا تھا اور یہ اس کے پاس ہونے کا آخری موقع تھا۔

مزید پڑھیں: امتحان میں نقل کا انوکھا جگاڑ، پولیس والے بھی چکرا گئے

لہٰذا اس نے آخری چانس میں کامیابی کے امکان کو یقینی بنانے کے لیے نقل کرنے کا نایاب طریقہ اختیار کیا اور اس نے اپنی کان میں بلوٹوتھ ڈیوائس کو سرجری کے ذریعے نصب کرالیا تاکہ اطمینان سے نقل کرسکے، تاہم وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوگیا اور پکڑا گیا۔

یونیورسٹی کی امتحانی کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈیوائسز کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی عملے کے ساتھ موجود ڈپٹی رجسٹرار رچنا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ تفتیش کے اختتام پر اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا یہ امتحان میں غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے کے لیے پولیس کیس بنتا ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -