منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ستارہ اداکارہ شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

اداکارہ شہزین راحت نے فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنے شوہر شعیب لاشاری کے شادی کی تصاویر شیئر کر دیں جنہیں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

شہزین راحت نے تصاویر ایک گھنٹہ قبل شیئر کی ہیں جب کہ شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی تھی۔ دلہن نے روایتی سرخ عروسی لباس اور دولہا نے سفید شلوار قمیض زیب تن کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzeen Rahat (@shehzeenrahatt)

اداکارہ نے ”پیا من بھائے“، ”خانی“، ”میں مہرو ہوں“، ”کیسا ہے نصیباں“ اور ”وفا بے مول“ جسے ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ شہزین راحت لالی وڈ کی متعدد فلموں کا بھی حصہ رہیں ہیں۔

واضح رہے کہ شہزین راحت نے گزشتہ سال نکاح کیا تھا۔ نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا تھا کہ بہت سارے اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ میری رخصتی بھی ہوگئی ہے، ابھی صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی اگلے سال (2022) میں ہوگی۔

مداحوں کی جانب سے جوڑے کو شادی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں