بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

انسٹاگرام کا ویڈیو شیئرنگ ایپ بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تصاویر اور مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئرنگ ‘آئی جی ٹی وی ایپ’ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

انسٹاگرام نے اپنے بلاگ پوسٹ میں تبدیلیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر الگ چلنے والی آئی جی ٹی وی ایپ کو اب مزید سپورٹ نہیں کر رہے اور اس کے متبادل فیچر ‘ریلز’ کو آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کو سادہ اور آسان بنانے کے لیےاقدامات کر رہی تاکہ مختلف طرح کی ویڈیوز کو پوسٹ اور ریلز کرنے میں مدد مل سکے۔

- Advertisement -

ساتھ ہی کمپنی ایسے فیچر کی آزمائش کررہی ہے جس سے ویڈیو بنانے والوں کو اپنے مواد کے درمیان اشتہارات کی سپورٹ سے آمدن کا موقع مل سکے۔

آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر ویڈیوز مواد انسٹاگرام کی مرکزی ایپ پر موجود رہے گا۔ 2018 میں آئی جی ٹی وی ڈیڈیوز کو متعارف کروایا گیا تھا تاہم گزشتہ سال آئی جی ٹی وی ویڈیوز کو انسٹاگرام ویڈیوز میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں