اشتہار

روس یوکرین جنگ، مغرب کو صرف گوروں کا غم

اشتہار

حیرت انگیز

روس یوکرین جنگ میں انسانیت مررہی ہے لیکن مغربی میڈیا ہے کہ اسے سب سے زیادہ گوری رنگت والوں کا غم کھائے جارہا ہے۔

روس اور یوکرین جنگ کے دوران اب تک سینکڑوں افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں لیکن مغرب ہے کہ اسے صرف گورے رنگ والوں پر ہونے والے ظلم ہی سب سے زیادہ نظر آرہے ہیں۔

مغربی میڈیا میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے جو خبریں جاری کی جارہی ہیں اس میں بتایا جارہا ہے کہ اس جنگ میں گوری رنگت والے ہی سب سے زیادہ نشانہ بن رہے ہیں۔

- Advertisement -

مغربی میڈیا تعصب پرستی کی انتہا کرتے ہوئے لکھ رہا ہے کہ جنگ میں بھورے بال، نیلی آنکھوں والے قتل ہورہے ہیں اور یہ عراق یا افغانستان نہیں بلکہ مہذب قوم کو مارا جارہا ہے۔

میڈیا میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جنگ کا نشانہ بننے والے پناہ گزین مشرق وسطیٰ نہیں بلکہ یورپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

مغربی میڈیا کے اس طرز صحافت نے غیرجانبدار صحافت پر سوالیہ نشان اٹھادیے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین نے روس سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے اور اس کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: مذکرات شروع: یوکرین نے روس سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ چوبیس فروری کو روس پر یوکرین کے حملے کے بعد سے اب تک سینکڑوں شہری بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ دونوں اطراف کے ہونیوالے فوجی نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں