تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کبیر حسین کی نئی تصویر شیئر کردی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ننھے کبیر کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا کبیر والدہ کی گود میں سو رہا ہے۔

اقرا عزیز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹے کبیر کے ساتھ یہ رات بہت مشکل تھی لیکن پھر بھی میں مسکرانے میں کامیاب رہی ہوں۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر شوہر یاسر حسین نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ’شیرنی‘ قرار دیا۔

اقرا عزیز کی بیٹے کے ساتھ تصویر کو ساتھی اداکارہ عائزہ خان سمیت دیگر ادکاراؤں نے بھی پسند کیا۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز نے 23 دسمبر کو بھی انسٹاگرام پر بیٹے کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ آج کبیر کو اس دنیا میں آئے پانچ ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور یہ اس وقت کی تصویر ہے جب کبیر تین ماہ تھا۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں گزشتہ برس 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

Comments

- Advertisement -