بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم سے ہیلتھ ورکرز کے لیے ون ٹائم سول ایوارڈ کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت صحت نے وزیراعظم سے ہیلتھ ورکرز کے لیے ون ٹائم سول ایوارڈ کی سفارش کرتے ہوئے مراسلہ ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی وزیراعظم سےہیلتھ ورکرزکےلیے ون ٹائم سول ایوارڈ کی سفارش کردی ، اس سلسلے میں وزارت قومی صحت نے وزیراعظم آفس کے نام مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر سے ہیلتھ ورکرز بطورفرنٹ لائن کام کررہے ہیں، ہیلتھ کیئر ورکرزنےجان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمات انجام دی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ہیلتھ ورکرز نے رضاکارانہ کورونا آئیسولیشن وارڈز میں کام کیا، کورونا ڈیوٹیاں کرتے ہوئے ہیلتھ ورکرز نے جانیں قربان کیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں 15 لاکھ کورونا کیسز،30 ہزار سےزائداموات ہو چکی ہیں، کورونا وائرس کے باعث پہلی بار دنیابھر میں لاک اورشٹ ڈاؤن کیاگیا۔

مراسلے کے مطابق پاکستانی ہیلتھ سیکٹرکو کورونا کے باعث شدید مشکلات کاسامنارہا، اب تک 19 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز پازیٹواور 174 انتقال کر چکے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ پاکستان نےکورونا کےخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کودنیابھر میں سراہا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ معاشرے کےتمام طبقات نےکورونا کے خلاف بہادری سےکام کیا، 2005زلزلے میں جانیں بچانے والوں کوون ٹائم سول ایوارڈدیاگیاتھا، اب بھی حکومت ہیلتھ کیئرورکرز کےلیےون ٹائم سول ایوارڈکااعلان کرے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ون ٹائم سول ایوارڈ دینے سےہیلتھ ورکرزکی حوصلہ افزائی ہوگی، ہیلتھ ورکرز کیلئےون ٹائم سول ایوارڈ کا نام آرڈرآف حیات رکھا جائے اور آرڈر آف حیات رضاکارانہ کورونا ڈیوٹیاں دینے والوں کو دیا جائے۔

مراسلے میں کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کورونا مینجمنٹ کرنے والوں، کورونا ٹریٹمنٹ یونٹس،وارڈز کےعملے ، حکومت ایمبولینس ڈرائیورز اور عملے کے لیے سول ایوارڈ دیاجائے۔

وزارت صحت کی جانب سے سفارش کی گئی کہ کورونا فیلڈ اسپتال، قرنطینہ سینٹرز کےعملے ، کورونا کونٹیکٹ ٹریسنگ، ٹیسٹنگ کرنے والوں ، کورونا وبامیں خدمات پیش کرنے والے ماہرین ،کورونامیں تعاون کرنے والے ڈپلومیٹس اور مخیرحضرات، سول سوسائٹی کے نمائندوں کوسول ایوارڈ سے نوازا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت سول ایوارڈ کے لیے حتمی نام کیبنٹ ڈویژن کو بھجوائے گی، کیبنٹ کمیٹی برائے سول ایوارڈ ناموں کوحتمی شکل دےگی، جس کے بعد کیبنٹ کمیٹی برائے سول ایوارڈ حتمی نام وزیراعظم کوبھجوائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور صدر سے نامزد افراد کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کریں گے، صدر مملکت کی منظوری پر ہیلتھ ورکرز کو سول ایوارڈ 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں