تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘پی ڈی ایم لانگ مارچ نہیں کرے گی’

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اعلان شدہ لانگ مارچ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اوآئی سی کانفرنس سے پہلے اسلام آباد میں دھرنا ہو گا نہ عدم اعتماد، پی ڈی ایم لانگ مارچ نہیں کرےگی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی لانگ مارچ کے بجائے عدم اعتماد کی تحریک پر توجہ ہو گی، پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی نےبھی لانگ مارچ کی تیاریاں ترک کر دی ہیں اور اب توانائیاں تحریک عدم اعتماد پر صرف کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

او آئی سی کانفرنس اور آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے باعث پی ڈی ایم کو مارچ نہ کرنےکا مشورہ دیاگیا تھا۔

‘عدم اعتماد کا مرحلہ ایک دو روز میں آ جائے گا’

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف لائی جائے گی جس کے لیے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے اور عدم اعتماد کا مرحلہ ایک دو روز میں آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حتمی اقدامات تک پہنچ چکےہیں لوگوں کو پارلیمنٹ میں پہنچانا اور رازداری رکھنا اصل کام ہے۔

‘عدم اعتماد کا مرحلہ ایک دو روز میں آ جائے گا’

Comments

- Advertisement -