تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘عدم اعتماد کا مرحلہ ایک دو روز میں آ جائے گا’

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف لائی جائے گی جس کے لیے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے اور عدم اعتماد کا مرحلہ ایک دو روز میں آجائے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ج آصف زرداری کیساتھ عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی کل رات کوقانونی ماہرین کی ملاقات بھی ہوچکی ہےطے ہوا ہے تحریک عدم اعتمادعمران خان کےخلاف لائی جائےگی۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے اور اکثریت ساتھ ہے شہبازشریف ایک دوروزسےعلیل ہیں شہبازشریف گھر پر ملاقات کریں گے تاکہ مشاورت مکمل ہوسکے عدم اعتمادکی تحریک ایک دوروزمیں پیش کرنےکامرحلہ آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حتمی اقدامات تک پہنچ چکےہیں لوگوں کو پارلیمنٹ میں پہنچانا اور رازداری رکھنا اصل کام ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر کون وزیراعظم ہوگا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں بس خزاں جائےبہارآئےنہ آئےاسےچھوڑ دیں، بیان نوٹ کریں بال کی کھال نہ اتاریں۔

Comments

- Advertisement -