اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

- Advertisement -

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔

لیجنڈ اسپنر نے 194 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 293 وکٹیں حاصل کیں، ٹی ٹوینٹی میں ان کی وکٹوں کی تعداد 70 تھی۔

وہ سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shane Warne (@shanewarne23)

شین وارن کے انتقال پر سابق اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔شعیب اختر نے لکھا کہ شین وارن کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، وہ لیجنڈ تھے۔

محمد یوسف نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شین وارن کے خلاف بہت کرکٹ کھیلی، ان کی کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان نے کہا کہ شین وارن بہترین لیگ اسپنر تھے، ان کا انتقال سے دنیائے کرکٹ کا بڑا نقصان ہے۔

لیجنڈ اسپنر کے انتقال پر شاہد آفریدی، یاسر شاہ، شعیب ملک، شاداب خان، جنید خان، حسن علی سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں