بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘مجھے مارنا نہیں، انہی ہاتھوں میں جادو ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے لیجنڈری اسپنر شین وارن کے ساتھ گزرا وقت اور ماضی کی یادوں کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ اسپنر کے ساتھ بڑا اچھا وقت گزرا وہ بڑے پرُجوش اور جذباتی تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے شین وارن کے ساتھ گزرے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ان کے سامنے آتا تو وہ دور سے دیکھ کر چلانا شروع کر دیتے ہےے کہ روالپنڈی ایکسپریس یہاں ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ شین وارن بڑے جوشیلے انداز میں ملتے تھے ان کا جذبہ دیکھنے لائق ہوتا تھا وہ بڑے انسان تھے بڑے مزح دار آدمی تھے۔

‘شین وارن عبدالقادر کو اپنا استاد مانتے تھے’

لیجنڈری اسپنر سے پہلی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے بتایا کہ 1999 کے ورلڈکپ میں پہلی بار ان سے آمنا سامنا ہوا، میچ کے بعد شین وارن نے کہا کہ ‘آئی لو تو واچنگ یو’ آپ سچ میں بہت تیز رفتار بولر ہیں، ایک میچ میں بولنگ کرواتے ہوئے وارن نے کہا مجھے مارنا نہیں ان انگلیوں میں ہی سارا جادو ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=eP-g7-ebUtE

اسپیڈ اسٹار نے شین وارن کے ساتھ گزرا یادگاری لمحہ شیئر کرتے ہوئے کہ میں وارن کو چھکا مارنے گیا جو چوکا ہو گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں