راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ جاری ہے، میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اکثر بالی ووڈ فلموں پر رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اب انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران ہی ڈانس کرنا شروع کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ نے ڈیوڈ وارنر کے نام کے نعرے لگائے تو انہوں نے شائقین کے نعروں کا جواب ڈانس کرکے دیا۔
شائقین کرکٹ مسلسل باجے بجارہے تھے جس پر باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ پر کھڑے وارنر نے مختصر ڈانس کیا اور شائقین کی کرکٹ کی طرف ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔
David Warner Desi 😂🔥 Thumky in Pindi 🤣 @davidwarner31 Well Well #PAKvAUS #PAKvAUS Rawalpindi @TheRealPCB @CricketAus #DavidWarner Dance pic.twitter.com/W8rXpe71Kp
— KS Danish (@daniofficialfly) March 5, 2022
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پنڈی میں جاری ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری تھی اور اس نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنالیے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔