بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

صدر زیلنسکی کی ایلون مسک کو دورہ یوکرین کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

کیف : یوکرینی صدر نے برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو دورہ یوکرین کی دعوت دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے کمیونیکیشن انفراسٹرکچر بری طرح متاثر کیا تھا جس کے باعث ملک انٹرنیٹ سروس سے بھی محروم ہوگیا تھا۔

یوکرین میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوتے ہی ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے اپنی کمپنی اسٹار لنک سروسز ایکٹیو کرکے ٹرمینلز کھول دئیے تھے۔

- Advertisement -

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایلون مسک کا شکریہ کرتے ہوئے انہیں دورہ یوکرین کی دعوت دی۔

یوکرینی صدر ویڈیو کال کے ذریعے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘جنگ کے خاتمے کے بعد اگر آپ کے پاس وقت ہوتو یوکرین کا دورہ کریں، ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں’۔

یوکرینی صدر کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ ‘بہت اچھا ہے، جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی میں بھی یوکرین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے’۔

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ حکومت یوکرین کی انٹرنیٹ سروس کو محفوظ بنانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کو روسی حملوں سے بچایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں