جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘عمران خان نے وہ کام کیا جو کوئی نہیں کر سکا’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وہ کام کیا جو کوئی نہیں کر سکا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 10 روپے لیٹر پٹرول سستا کیا عمران خان کا فیصلہ آسان نہیں تھا،300 ارب پیٹرول کی مد میں بچائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرول کی وزارت میرےپاس ہے جانتا ہوں بجلی گھروں سے معاہدے کرنا آسان نہیں تاہم ترقیاتی منصوبوں کےجومسائل ہیں انہیں حل کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو مذہب، خارجہ پالیسی کی بات ڈنکےکی چوٹ پر کرتا ہے قومی چوروں سےعمران خان کےسپاہی ڈٹ کر لڑیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں