اشتہار

سعودی عرب: بوسٹر ڈوز اور کورونا پابندیوں سے متعلق نیا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ساتھ بوسٹرڈوز لگانے کا سلسلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں کورونا بوسٹر ڈوز کاسلسلہ جاری رہےگابوسٹرڈوزکےاہل افراد مقررہ مدت پرویکسین کی تیسری خوارک لگوائیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ توکلناسٹیٹس دکھانےکاسلسلہ بھی جاری رہےگا توکلنا پر اسٹیٹس امیون کےحامل افرادکوہی تقریبات میں جانےکی اجازت ہوگی۔

حرمین شریفین اور دیگر مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم

- Advertisement -

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے، مملکت آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امور صحت کے نگران اداروں کی جانب سے جاری سفارشات کی روشنی میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جارہی ہے۔

حرمین شریفین اور تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ماسک کے استعمال کی شرط بدستور عائد رہے گی، تمام بند اور کھلے مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ بند مقامات پر ماسک استعمال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں