بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ادھیڑ عمر چاچا ڈکیت گرفتار ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ادھیڑ عمر چاچا ڈکیت کو گرفتار کرلیا، ، گرفتار ملزم نے 4 ساتھیوں سمیت خیابان شمشیر درخشاں میں ڈکیتی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ادھیڑعمر چاچا ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ اعجاز احمد نے بتایا کہ ملزم وزیراحمدعرف چاچا کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےگرفتارکیا گیا ، گرفتار ملزم نے 4 ساتھیوں سمیت خیابان شمشیر درخشاں میں ڈکیتی کی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران دکاندار سے 4لاکھ 10ہزارکیش،دیگرقیمتی اشیالوٹی گئی تھی، تاہم ملزم سے ایک پرس، کیش، چھینی ہوئی گھڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

چاچا ڈکیت اوردیگرملزمان کی واردات کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، ویڈیو میں ایک ملزم اسلحہ تھام کر کھڑا رہا اوردوسرا ملزم کاؤنٹرپرپہنچا جبکہ چاچاڈکیت نےکاؤنٹر پر رکھا ہینڈبیگ اٹھایا اور دکاندار کودھمکی دیکرباہرنکلا

فوٹیج میں دکان کے اندر اور باہر بزرگ ملزم کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں