اشتہار

جہانگیر ترین گروپ کا اپنا وزیراعلیٰ پنجاب لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب مسترد کرتے ہوئے اپنا وزیراعلیٰ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ علیم خان کے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف ترین علیم بڑا جتھہ بن گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہم خیال ارکان نے عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب مزید قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی۔

اجلاس میں اراکین نے فیصلہ کیا کہ ترین گروپ اپنا وزیراعلیٰ پنجاب تجویز کریگا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ رہنا ہے یا اپوزیشن کے ساتھ، جہانگیر ترین 24 گھنٹوں میں یہ اہم فیصلہ کرلیں گے۔

اجلاس میں ترین گروپ کی جانب سے جلد عشائیے کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں ہم خیال اراکین کو مدعو کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: عثمان بزدار کی پالیسیوں سے نالاں، ایک اور گروپ منظر عام پر

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پالیسیوں سے نالاں گروپ گزشتہ روز ہی منظر عام پر آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں