اشتہار

یوم خواتین پر شہزاد رائے کا اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام شیئر کردیا۔

گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے ٹرسٹ نے گورنمنٹ اسکولز کی ذمہ داری لینا شروع کی تو اتفاق سے جتنے بھی اسکول ملے وہ سب لڑکیوں کے اسکول تھے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پڑھائی میں تو لڑکیاں بہت آگے جاسکتی ہیں لیکن کھیلوں کے شعبے میں لڑکیاں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتیں۔

- Advertisement -

گلوکار نے بتایا کہ کچھ عرصے میں انہیں پہلی خبر ملی کہ اسکول کی ایک بچی چیس چیمپئن بن گئی ہے اور پھر اس کے علاوہ بچیوں نے فٹبال میچز میں بہترین نجی اسکولوں کی ٹیمز کو ہرانا شروع کیا۔

شہزاد رائے کہا کہ پاکستانی آرمی نیشنل فٹبال ٹیم کے لیے ان کے ایک اسکول کی چھوٹی بچی منتخب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک بچیوں کی اتنی ساری کامیابیاں دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ کوئی ایسی فیلڈ نہیں ہے جس میں بچیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ مردوں کو بہت پیچھے نہ چھوڑ سکتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں