تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’یہ لوگ میڈیا پر ہی حکومت گراتے ہیں‘

اسلام آباد: اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ یہ لوگ میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور میڈیا پر ہی حکومت گراتے ہیں، پہلے بھی دعوے کیے گئے لیکن قانون سازی میں ان کے ارکان غائب تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ ان کا تڑکا بار بار دیکھ چکے ہیں، اپوزیشن لاؤ لشکر ہے ایک مرتبہ پھر ہارے گی، ووٹنگ میں ان کے اپنے اراکین کم ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا بجٹ پاس نہیں ہوگا ہم نے بجٹ بھی پاس کرکے دکھایا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ان کے دعوے سن چکے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدام کی تعریف کی گئی، آج یہ لوگ پریس کانفرنس میں بیٹھ کر کہتے ہیں یورپ کو ناراض کردیا۔

مزید پڑھیں: ‘عدم اعتماد 172 سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہو گی’

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن رہنماؤں آصف علی زرداری، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد بھرپور انداز میں کامیاب ہو گی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کہ 172 سے زائد ووٹوں سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی، پارلیمان میں موجود بہت سے دوست رابطے میں ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہم سب نے یہ فیصلہ اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے کیا ہے، اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ چن دیا گیا، غیر ملکی سازش کہنے سے زیادہ احمقانہ بات نہیں ہوسکتی، بہنوں اور بیٹیوں تک کو جیلوں میں ڈالاگیا، یہ کسی طور احتساب نہیں ، یہ بد ترین انتقام ہے، اگر ہم نے تاخیر کی تو عوام معاف کریں گے نہ خدا۔

فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو مستحکم کرنا چاہتےہیں، اپنے ملک میں کسی سے دشمنی نہیں ہوا کرتی، ملک کو آگے لے کر جانا ہے، ہم نے جو حقیقت بتائی تھی وہ سچ ثابت ہوئی ہے، ہم کامیابی پر یقین رکھتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور قوم خوشخبری سنے گی۔

Comments

- Advertisement -