تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

عالمی بینک نے یوکرین کیلیے خزانے کے منہ کھول دیے

عالمی بینک یوکرین کی مدد کو آن پہنچا، روس سے جنگ میں تباہی پر ورلڈبینک نے یوکرین کے لیے بڑا امدادی پیکیج منظور کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے یوکرین کے لیے 489 ملین ڈالرز کا سپورٹ پیکیج منظور کیا ہے۔

پیکیج میں یوکرین کے لیے 350 ملین کا ضمنی قرض اور 139 ملین ڈالرز گانٹیز شامل ہے۔ پیکیج کا مقصد روس سے جنگ میں تباہ کاریوں پر یوکرین کی امداد کرنا ہے۔

اس حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سپورٹ پیکیج سے یوکرین کے لوگوں کو خدمات فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔

یوکرین کے لیے امداد کے ڈھیر لگ گئے

واضح رہے کہ ایک جانب عالمی برداری روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے تو دوسری جانب امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک یوکرین کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 350 ملین ڈالرز فوجی امادا کی منطوری دے دی ہے.

صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ یوکرین کو امریکی اسٹاک سے 350 ملین ڈالر مالیت کے اضافی ہتھیار فراہم کیے جائیں کیوں کہ یوکرین روسی حملے کو پسپا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

دیگر ممالک نے بھی یوکرین کو فوجی سامان دینے کا وعدہ کیا ہے کیوں کہ یوکرین کی روسی فوج کے خلاف لڑ رہی ہے۔ بیلجیم نے 2,000 مشین گن اور 3,800 ٹن ایندھن دینے کا وعدہ کیا ہے۔

فرانس نے روس کے حملے کے خلاف یوکرین کو دفاعی فوجی ساز و سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی فوج کے ترجمان نے ہفتے کے روز کہا کہ جارحانہ ہتھیار بھیجنے کا معاملہ ابھی زیر غور ہے۔

Comments

- Advertisement -