تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

یوکرین کے لیے امداد کے ڈھیر لگ گئے

کیف: یوکرین کے امدادی گروپس نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے 4 ملین ڈالر سے زائد رقم جمع کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے حامی ممالک سے امدادی گروپوں کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے امداد کی فراہمی جاری ہے، امدادی گروپس نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے 4 ملین سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔

تجزیاتی فرم کا کہنا ہے کہ دو دن میں یوکرینی امدادی گروپ کو 4 ملین ڈالر سے زائد رقم بھیجی گئی ہے۔

تجزیاتی فارم کے مطابق امدادی گروپس کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے سات لاکھ ڈالر جمعرات کو بھیجے گئے تھے، آج امدادی گروپس کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے 3.5 ملین ڈالرز بھیجے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رقم بھیجنے والوں میں واحد ڈونر بھی شامل ہے جنہوں نے تین ملین ڈالر سے زائد رقم بھیجی ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین نے روس کو مذاکرات کی دعوت دیدی

واضح رہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک کا تنہا دفاع کر رہے ہیں اور دنیا کی طاقتور ترین قومیں صرف دور سے دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کیساتھ جھڑپوں میں اب تک137 افراد ہلاک ہو چکےہیں اموات کو روکنے کے لیے ٹیبل ٹاک کرنے کو تیار ہیں، میں روس کے صدر سے مخاطب ہوں اموات روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔

یوکرینی صدر نے اپنی فوج کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محاذوں ڈٹے رہنے کی تلقین کی ہے انہوں نے کہا کہ آپ ہی ہمارا سب کچھ ہیں آپ پی ہماری ریاست کے محافظ ہیں۔

Comments

- Advertisement -