نیوزی لینڈ میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے آسٹریلیا کیخلاف بنائی گئی شاندار نصف سنچری کو اپنی کمسن بیٹی فاطمہ کے نام کردیا۔
منگل کے روز نیوزی لینڈ میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے نصف سنچری بنائی۔
انہوں نے میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 78 رنز اسکور کیے اور یہ نصف سنچری اسٹیڈیم میں موجود اپنی 6 ماہ کی بیٹی فاطمہ کے نام کردی۔
میچ کے بعد بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر اپنی اور بیٹی کی ایک تصویر بھی شیئر کی اور خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا۔
It would have been great to have a win on #WomensDay but I want to tell all the women, especially little girls around the globe today: you are powerful, amazing & can pursue any dreams, no matter what.
P.S thanks for all the love & prayers for me & my Fatima ❤️ #blessed pic.twitter.com/K2Ge0cV7PI
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) March 8, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عالمی یوم خواتین پر میچ جیت جاتے تو زیادہ اچھا ہوتا لیکن آج کے دن میں دنیا بھر کی تمام خواتین بالخصوص لڑکیوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ طاقتور بھی ہیں اور حیرت انگیز بھی، آپ اپنی صلاحیتوں سے اپنے خواب پورے کرسکتی ہیں۔
اس موقع پر بسمہ معروف نے اپنی بیٹی سے محبت وخلوص کا اظہار کرنے پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اضح رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔
یہاں بتاتے چلیں کہ بسمہ معروف کا بچی کی پیدائش کے بعد یہ پہلا ٹورنامنٹ ہیں۔
بسمہ معروف اپنی 6 ماہ کی بیٹی کو لے کر دو روز قبل بھارت سے میچ کھیلنے اسٹیڈیم پہنچیں تو کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی سمیت دنیا بھر نے ان کے اس جذبے کو سراہا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کپتان بسمہ معروف’موسٹ ڈیڈیکیٹڈ مدر‘ قرار
کئی مداحوں نے انہیں موسٹ ڈیڈیکیٹڈ مدر قرار دیا جب کہ بھارتی ٹیم کی خواتین کھلاڑی تو بچی کے ساتھ موج مستیاں کرتی اور سیلفیاں بناتی رہیں۔