تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

معروف یوکرینی اداکار روسی بمباری میں‌ ہلاک

کیف/ماسکو : روسی فوج کی یوکرین کے علاقے ارپن پر بمباری کے نتیجے میں یوکرین کے مشہور اداکارہ پاشالی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی یوکرین پر مکمل قبضے کےلیے کارروائی جاری ہے جب کہ یوکرینی فوج کی جانب سے بھی بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس دوران دونوں اطراف سے نامور شخصیات کے مرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، حالیہ خبر یوکرین کے مشہور اداکار و میزبان پاشا لی کے مرنے کی ہے، جو روسی بمباری میں ہلاک ہوا۔

روسی فوج نے دارالحکومت کیف کے نزدیک ارپن نامی علاقے پر بمباری کی جس کی زد میں آکر ملک کے دفاع کےلیے وردی پہننے والے 33 سالہ اداکارہ پاشا لی ہلاک ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اداکار پاشا لی کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں یوکرین کی فوجی وردی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہمارے ملک پر روسی افواج کے حملے جاری ہیں، ہم تصویر لے رہے ہیں اور مُسکرا رہے ہیں کیونکہ ہم یوکرین کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -