اشتہار

بھوک نہ ختم ہونے والی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا بچہ

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور کا دس سالہ لڑکا ‘پریڈر ویلی سینڈروم’ نامی عجیب و غریب بیماری مبتلا ہوگیا، جس کے باعث مریض جتنی بھی خوراک کھالیں بھوک کا احساس ختم ہی نہیں ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور کے 10 سالہ لڑکے میں جینیاتی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس میں مبتلا شخص کو مسلسل بھوک کا احساس ہوتا رہتا ہے۔

اس بیماری کو ‘پریڈر ویلی سینڈروم’ کہا جاتا ہے، جس میں جینز میں ایک مخصوص جگہ پر کروموسوم 15 کے کام نہ کرنے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرض لاعلاج ہے۔

اس عجیب و غریب بیماری میں مبتلا افراد کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے، کہ وہ خود کھانا نا شروع کردے کیوں کہ مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے اور جب کہ دیگر مسائل میں موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں