تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سال 2021 میں کونسا فون سب سے زیادہ فروخت ہوا؟

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے موبائل فون کی فروخت میں سام سنگ اور ژومی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

موبائل فونز کی بات کریں تو ہر کسی کی زبان پر دنیا دو بڑی اسمارٹ فون کمپنی ژومی اور سام سنگ کا نام آتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سال 2021 میں سب سے زیادہ فون کس کمپنی کے فروخت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے ابتدائی 9 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 ہے۔

آئی فون 12 سیریز کی کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 ستمبر تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والے پانچ بہترین فونز میں چار آئی فونز کے ہیں۔

آئی فون 12 کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون سام سنگ کا گلیکسی اے 12 رہا، جس کے بعد آئی فون 11، آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب تیسرے، چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

آئی فون 13 اس فہرست کا حصہ اس لیے نہیں کیونکہ وہ تیسری سہ ماہی کے آخر میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا، مگر تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون 13 کی مانگ کافی زیادہ ہے تو چوتھی سہ ماہی میں وہ بھی اس فہرست میں کسی نمبر پر موجود ہوگا۔

Comments

- Advertisement -