منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

زینب شبیر اور اسامہ خان نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر اور اداکارہ اسامہ خان نے اپنی منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ کی جوڑی زینب شبیر اور اسامہ خان اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کررہے ہیں۔

زینب شبیر نے میزبان کے سوال کے جواب میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی منگنی کی خبروں کو افواہیں قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

اسامہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر انہیں سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے مبارک باد تک دے دی تھی، روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ بہت پیاڑی لڑکی ہے چھوڑنا مت۔

اسامہ خان کا کہنا تھا کہ منگنی کی افواہوں کے بعد اُن سے دیگر تقریبات میں سوال بھی کیا گیا کہ آپ اپنی منگیتر کے ساتھ کیوں نہیں آئے ہیں؟ انہیں سوشل میڈیا پر کمنٹ باکس میں زینب سے جَلد شادی کا مشورہ دیا جا چکا ہے۔

اسامہ خان کا منگنی کی افواہوں پر ہنستے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری شادی کی عمر نکلتی جا رہی ہے اور زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں کے بعد میرے رشتے آنا بند ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ زینب شبیر اور اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہروز سبزواری، بہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں