اشتہار

ٹرین پر چڑھ کر خودکشی کرنے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک نوجوان نے ریل گاڑی پر چڑھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو بھارت کی وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کی گئی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں۔ نوجوان نے ریاست بہار کے دناپور اسٹیشن پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

29 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ریل گاڑی کے انجن کی چھت پر موجود ہے اور خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہاں موجود عملے نے اس کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

- Advertisement -

ٹکٹ چیکنگ پر مامور ملازم نے نوجوان کو انجن کی چھت پر دیکھ کر دوڑ لگائی اور اسے پکڑ کر نیچے اتار دیا جس پر نوجوان بے ہوش کی حالت میں چلا گیا۔ اسٹیشن پر موجود عملے نے نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ بہار کے دناپور اسٹیشن پر عملے نے ایک نوجوان کو ریل گاڑی کے انجن کی چھت پر دیکھا جو خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، عملے نے فوری طور پر نوجوان کو پکڑ لیا اور اسے اسپتال منتقل کر دیا، ملازم نے انسانی جان بچا کر بہترین مثال قائم کی۔

اس سے قبل سیوڑی اسٹیشن پر ٹرین ڈرائیور نے اس وقت ہنگامی بریک لگائی تھی جب ایک شخص اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ریل کی پٹری پر لیٹ کر ٹرین کا انتظار کر رہا تھا۔

ڈرائیور نے شخص کو پٹری پر لیٹا دیکھ کر بہت کم فاصلے پر بریک لگائی تھی۔ اس منظر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں